Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات میں صداقت نہیں، ریٹرننگ افسر نے ملتان میں مذکورہ فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں فیکٹری سے کوئی بیلٹ پیپر نہیں ملا، نہ ہی ایسے لوگوں کی نشان دہی ہوئی جو کہ ٹھپے لگا رہے ہوں، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 03:49pm
شاہ محمود قریشی نے کارکنان کے ہمراہ ملتان میں ایک فیکٹری پر دھاوا بولا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
شاہ محمود قریشی نے کارکنان کے ہمراہ ملتان میں ایک فیکٹری پر دھاوا بولا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات میں صداقت نہیں، ریٹرننگ افسر نے ملتان میں مذکورہ فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں سے کوئی بیلٹ پیپر نہیں ملا، نہ ہی ایسے لوگوں کی نشان دہی ہوئی جو ٹھپے لگا رہے ہوں۔

اس سے قبل سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکنان کے ہمراہ ملتان میں ایک فیکٹری پر دھاوا بولا۔

شاہ محمود قرشی نے فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی اور الزام لگایا کہ فیکٹری میں ووٹوں پر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔

pti leader

Shah Mehmood Qureshi

ECP

اسلام آباد

punjab by election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div