Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بابراعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں 21رنز بنا کریہ سنگ میل عبورکیا، وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10ہزارانٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔
شائع 17 جولائ 2022 01:34pm
کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ 228 اننگزمیں انجام دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ 228 اننگزمیں انجام دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا، بابرنے 10ہزاررنزمکمل کرلئے۔

تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں 21رنز بنا کریہ سنگ میل عبورکیا، وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ 228 اننگزمیں انجام دیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار 875، ون ڈے انٹرنیشنل میں 4 ہزار 442 اور ٹی 20 کیرئیر میں 2 ہزار 686 رنز بنائے ۔

اس سے قبل جاوید میانداد نے 248،سعید انور نے 255، محمد یوسف نے 261، انضام الحق نے 281، یونس خان نے 284، مصباح الحق نے 286، سلیم ملک نے 309، محمد حفیظ نے 328، شعیب ملک نے 358 اور شاہد آفریدی نے 441 اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

قبل ازیں بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن حاصل رکھنے کا ایک اور ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Baber Azam

record break

Galle Test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div