Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی پی 158 ہنگامہ آرائی: جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم

عطا تارڑ نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 01:05pm
وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو (فائل)
وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو (فائل)

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی پی 158جھگڑے کا فوری نوٹس لے لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ،سعید مہیس نے لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی پی 158سے ن لیگ کے امیدوار احسن شرافت پرامن رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو امن امان خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمشیداقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے نگرانی کر رہا ہوں۔

PMLN

lahore

Attaullah Tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div