Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی صدر جو بائیڈن اہم ترین دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

صدربائیڈن سعودی قیادت سے یمن کے بحران، ایران کے جوہری پروگرام اور توانائی کی قیمتوں کے معاملے پر بھی بات کریں گے
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 09:20am
دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فوٹو — رائٹرز
دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فوٹو — رائٹرز
السلام شاہی محل کے لئے روانہ ہوئے۔۔ فوٹو — رائٹرز
السلام شاہی محل کے لئے روانہ ہوئے۔۔ فوٹو — رائٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے اہم ترین دورے پر سعودی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے امریکی صدر کا استقبال کیا جہاں سے وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے لئے السلام شاہی محل کے لئے روانہ ہوئے۔

جو بائیڈن نے سعودی فرما رواں شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر رہنماؤں سے بات چیت کریں گے جب کہ دورے کے دوسرے روز سکیورٹی کے حوالے سے جدہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

صدربائیڈن سعودی قیادت سے یمن کے بحران، ایران کے جوہری پروگرام اور توانائی کی قیمتوں کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اس وقت چار روزہ خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں، وہ سعودی عرب سے قبل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موجود تھے جہاں انہوں نے اسرائیل کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اسی اثنا میں صدر بائیڈن اور اسرائیلی حکام نے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو آگے بڑھانے اور امریکا اسرائیل کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Israel

جدہ

Joe Biden

Shah Salman Bin Abdul Aziz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div