Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان اپنے سیاسی مقاصد کیلئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں: شیری رحمان

عمران خان کے دور میں ہی پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں نام 117 ویں سے 140 ویں نمبر پر آ گیا، لیکن وہ خود کو حق اور مخالفین کو چور ڈاکو ثابت کرنا چاہتے ہیں
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 12:41pm
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات کو بھی جہاد سے تشبیہ دے رہے ہیں: فوٹو (فائل)
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات کو بھی جہاد سے تشبیہ دے رہے ہیں: فوٹو (فائل)

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کل عمران خان ضمنی انتخابات کو بھی جہاد سے تشبیہ دے رہے ہیں، وہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتے ہیں مسٹر ایکس دھاندلی کر رہا کبھی کہتے ہیں مسٹر وائی دھاندلی کر رہا، یہ کیسا جہاد ہے جس میں عمران خان اشاروں میں بات کر رہے؟۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہی پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں نام 117 ویں سے 140 ویں نمبر پر آ گیا، لیکن وہ خود کو حق اور مخالفین کو چور ڈاکو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو اپنی سیاست کیلئے جلاو گھیراو پر اکساتے ہیں، لیکن خود ان میں اتنی جرات نہیں کہ دھاندلی کا الزام لگاتے وقت کسی کا نام لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کا بیان بھی 35 پینچر کی طرح سیاسی ثابت ہوگا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد عمران خان کہیں گے ان کو کسی نے کہا تھا، لحاظہ وہ ایک “سیاسی بیان” تھا۔

پاکستان

PPP

Sherry Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div