Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے اور چھترے کی قربانیاں کر رہے ہیں۔
شائع 11 جولائ 2022 01:01pm
صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے اور چھترے کی قربانیاں کر رہے ہیں۔

رضائے الٰہی کے حصول اور حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں اور گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

ادھر خواتین کچن کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں جہاں مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہیں، باربی کیو پارٹیز میں تکہ بوٹی اور کباب کے مزے اڑائے جائیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

Eid ul Azha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div