Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یوکرین: روسی افواج کا رہائشی عمارت پر راکٹوں سے حملہ، 15افراد ہلاک

روسی افواج نے یوکرین کے شہر ڈونیٹسک پر یوراگن راکٹوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی۔
شائع 11 جولائ 2022 10:36am
یوکرین پر روس کے فضائی حملے جاری ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
یوکرین پر روس کے فضائی حملے جاری ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

کیف: روسی افواج نے یوکرین میں رہائشی عمارت پر راکٹوں سے حملہ کردیا، حملے میں 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یوکرین پر روس کے فضائی حملے جاری ہیں، روسی افواج نے ڈونیٹسک پر یوراگن راکٹوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی جبکہ 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق 20 سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ کئی افراد کو تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ادھر روسی افواج نے ایک اسکول اور بچوں کے ایک اسپتال کوبھی نشانہ بنایا،راکٹ حملےمیں اسکول اور اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کہتے ہیں کہ روس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے وہ جان بوجھ کرعوام کو نشانہ بنارہا ہے، روس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 فضائی حملے کئے ۔

یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے روسی حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

rocket attack

Ukraine

kyiv

ukraine russia war

Russia Forces

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div