Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عید الاضحٰی پر طبی ماہرین نے شہریوں کو کیا مشورہ دیا؟

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ عید کے تینوں روز شہری میانہ روی اختیار کریں تو کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوں گے اور صحت بھی برقرارہے گی
شائع 10 جولائ 2022 11:08am
کھانے پر خوب ہاتھ صاف ہوں گے۔ فوٹو — فائل
کھانے پر خوب ہاتھ صاف ہوں گے۔ فوٹو — فائل
سلاد کو کھانا ہرگز نہ بھولیں۔ فوٹو — فائل
سلاد کو کھانا ہرگز نہ بھولیں۔ فوٹو — فائل

لاہور: عید سعید کے موقع پر ملکی طبی ماہرین نے عوام کو منفرد پکوان سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ صحت کو متاثر نہ کرنے کیلئے احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں۔

عید قربان پر مزیدار اور لذیذ پکوان کھانے کے لیے ہر کوئی بیتاب ہے مگر طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرغن پکوان اعتدال پسندی سے کھائیں اور کھانے کے ساتھ لیموں دہی اور سلاد کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

اس بکرا عید پر ہر کوئی مزیدار پکوانوں کی فہرست بناچکا ہے، مزیدار کلیجی، قورمہ، ران روسٹ، گردوں کی کڑاہی، سینے کے گوشت کی بریانی یعنی ہر کھانے پر خوب ہاتھ صاف ہوں گے۔

بکرے یا گائے کے نرم گوشت کے کباب اور سری پائے کھانا تو کوئی نہیں چھوڑ سکتا مگر طبی ماہرین نے کہا کہ مرغن ڈشز کے ساتھ دہی لیموں اور سلاد کو کھانا ہرگز نہ بھولیں۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ عید کے تینوں روز شہری میانہ روی اختیار کریں تو کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوں گے اور صحت بھی برقرارہے گی۔

پاکستان

Eid ul Azha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div