Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستانی عوام سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ مستحکم رہے گی
شائع 09 جولائ 2022 09:22pm
فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ مستحکم رہے گی۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ مستحکم رہے گی۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز

مکہ: سعودی عرب میں سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ایف) مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ سے ملاقات ہوئی۔

منی میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر برائے مذہبی امور نے مولانا فضل الرحمن اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا، اس موقعہ پر باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب کی جانب سے حج کے موقعہ پر کیے گئے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمدہ انتظامات پر سعودی قیادت اور ادارے قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ مستحکم رہے گی۔

اس موقع پر سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالطیف الشیخ کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عمل پیرا ہے اور حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Saudia Arabia

پاکستان

Fazal ur Rehman

Hajj 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div