Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی میں عید الاضحٰی پر جانور ذبح کرنے کی کیا قیمت ہے؟

عید الاضحٰی کے پہلے دن نماز کے فوری بعد دو سے چار من کا جانور ذبح کرنے کی قیمت 13 سے 15 ہزار مقرر کردی گئی ہے
شائع 09 جولائ 2022 05:02pm
قصائی نایاب اور انہوں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔ فوٹو — فائل
قصائی نایاب اور انہوں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔ فوٹو — فائل

کراچی: عید قرباں پر جہاں ایک طرف مہنگائی کا شور ہے تو دوسری جانب قصائی بھی جانور ذبح کرنے کی نئی قیمت مارکیٹ میں لے آئے ہیں۔

اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں سال جس طرح جانور ملنا مشکل ہوا اس سے کئی گناہ زیادہ قصائی نایاب ہوگئے ہیں۔

عید الاضحٰی کے پہلے دن نماز کے فوری بعد دو سے چار من کا بڑا جانور ذبح کرنے کی قیمت 13 سے 15 ہزار مقرر کردی گئی ہے جب کہ اُس سے زیادہ وزنی جانور ہونے کی صورت میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسی طرح دن ڈھلنے کے بعد پہلے روز کے ریٹ میں دو سے چار ہزار روپے کمی اور بالترتیب دوسرے اور تیسرے روز جانور ذبح کرنے کے ریٹس کم ہوکر 7 سے 10 ہزار ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب شہرِ قائد میں قصاب نے بکرے قربان کرنے کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا ہے، فی بکرا ذبح کرنے کی قیمت تین سے چھ ہزار مقرر کی گئی ہے۔

قصاب کہتے ہیں کہ لاکھوں روپے کا جانور خریدنے والے قصائیوں کو دس سے چودہ ہزار روپے دینے میں بحث کرتے ہیں جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ قصائی نایاب اور انہوں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔

karachi

Eid ul Azha

butchers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div