Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ٹیسلا کے بانی کے اس سے قبل 7 بچے ہیں، جن میں ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 اور گرل فرینڈ و کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے شامل ہیں
شائع 07 جولائ 2022 05:40pm
زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔ فوٹو — فائل
زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔ فوٹو — فائل

معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ میں عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک نے خفیہ طور پر اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم ‘نیورالنک’ کی ایک ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ساتھ جڑواں بچوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کے بچوں سے متعلق اشکشاف اس وقت ہوا جب بزنس انسائیڈر نے ان کی کچھ عدالتی دستاویزات حاصل کیں۔

دستاویزات میں جڑواں بچوں کے نام تبدیل کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے، تاکہ بچوں کے ناموں کے ساتھ ان کے والد کے نام کا اضافہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک دنیا کے واحد ایسے امیر ترین شخص ہیں جو زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کے بانی کے اس سے قبل 7 بچے ہیں، جن میں ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 اور گرل فرینڈ و کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے شامل ہیں۔

Elon Musk

Tesla

children

twins

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div