Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امریکا کی پاکستانی شہریوں کیلئےانٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کی اہلیت میں توسیع

بعض اہل شہریوں کو امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے آنا ہوسکتا ہے
شائع 02 جولائ 2022 03:52pm
بعض شہریوں کو امریکی سفارتخانہ یا  قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑسکتا ہے، تصویر: روئٹرز
بعض شہریوں کو امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑسکتا ہے، تصویر: روئٹرز

امریکا نے پاکستانیوں کے لیئے سیاحتی اور کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں توسیع کر دی ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نے اعلان کیا ہےکہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کے لیے امریکا کے بی ون/ بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا ہے کہ ۴۵ سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری، جن کے پاس امریکا کا درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے، تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔

تاہم انتظامی سطح پر تبدیلی سے شہریوں کے لیے خدمات کی فراہمی میں بہتری اور اہل پاکستانیوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے عمل میں بھی تیزی واقع ہوگی۔

واضح رہے کہ ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑسکتا ہے ۔

پاکستان

USA

Pakistani Citizens

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div