Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا۔
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2022 01:16pm
پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےوزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیل پر 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کی اپیل پر 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کریں گے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں جبکہ عدالت پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت دوپہر ڈیڑھ بجے کرے گی۔

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔**

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پرتحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ۔

اپیل پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی نے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ فیصلےکیخلاف اپیل منظور کی جائے، پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کیلئے مناسب وقت دینا ضروری ہے، حمزہ شہباز کوعہدے سے ہٹایا جائے تاکہ الیکشن ہوسکیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلےتک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے، حمزہ شہباز کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے، ہائیکورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے، فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے۔

پی ٹی آئی نے اپیل آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے متفرق درخواست بھی دائر کر دی ۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Lahore High Court

Hamza Shehbaz

cm punjab election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div