ادارے نیوٹرل رہیں گے تو عمران خان کی جماعت جیت نہیں سکے گی: بلاول
ہم 3 نسلوں سے ظلم کا سامنا کرتے آرہے ہیں، ہم نے آمریت کا مقابلہ بھی کیا ہے
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم 3 نسلوں سے ظلم کا سامنا کرتے آرہے ہیں، ہم نے آمریت کا مقابلہ بھی کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی پیپلزپارٹی کیخلاف ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو روکنے کیلئے دھاندلی کرائی جاتی تھی، ہم 3 نسلوں سے شفاف الیکشن کی بات کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ادارے نیوٹرل رہیں گے تو خان صاحب کی جماعت جیت نہیں سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی کچھ کتھ پٹلیاں ہیں جو آمریت میں کھڑی ہوتی ہیں۔
foreign minister
PPP
National Assembly
Bilawal Bhutto Zardari
مزید پڑھیں
مقبول ترین
سگریٹ نوشی کرنے والے ہوشیار، آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ
شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح میں مہمانوں کو کون سی ڈشز کھلائی گئیں
کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پیپلزپارٹی سے جاملے
پرویز مشرف انتقال، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر بھارتی سیاستدان نے ہی پانی پھیر دیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.