Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم رہنماء کنور نوید جمیل کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

کنور نوید جمیل کو صبح 4 بجے کے قریب برین ہیمرج ہوا، جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہے، ایم کیو ایم رہنماء کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا، ترجمان ایم کیو ایم
شائع 28 جون 2022 11:08am
عوام اور کارکنان کنور نوید جمیل کی صحت کیلئے دعا کریں ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عوام اور کارکنان کنور نوید جمیل کی صحت کیلئے دعا کریں ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کی حالت تشویش ناک ہےجس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے، جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے کے قریب کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج اٹیک ہوا ، جس کے باعث انہیں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنور نوید ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، عوام اور کارکنان کنور نوید جمیل کی صحت کیلئے دعا کریں ۔

karachi

MQM

MQM Pakistan

kanwar naveed jameel

brain hemorrhage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div