Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

انیل کپور کو بالی ووڈ انڈسٹری میں کتنے برس ہوچکے ہیں؟

انیل کپور نے اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کرکے بتا دیا انہیں کتنے برس بیت چکے ہیں
شائع 24 جون 2022 10:55am
بالی ووڈ اداکارانیل کپورـــــ تصویر مڈ ڈے
بالی ووڈ اداکارانیل کپورـــــ تصویر مڈ ڈے

بالی ووڈ کے سپراسٹاراداکار انیل کپور نے اپنے مداحوں کو بتادیا کہ ان کو فلمی انڈسٹری سے وابستہ ہوئے کتنے برس بیت چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 1983 میں فلم “وہ سات دن” کی ریلیز سے قدم رکھا تھا۔

انہوں نے بین الاقوامی فیچر فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز میں کردار ادا کرنے کے علاوہ 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

تصویر ہندوستان ٹائمز
تصویر ہندوستان ٹائمز

اداکار نے 90 کی دہائی میں اپنی اداکاری کے لیے کئی ایوارڈ جیتے جنہیں اپنے کئی افسانوی کرداروں کے لیے جانا جاتا تھا۔ ٓ انیل کپور نے اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی فلم “ وہ سات دن“ کے حوالے سے بتایا کہ جب سے لے کر اب تک ان کو بالی ووڈ میں 39 برس ہوچکے ساتھ نئی آنے والی فلم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ حال میں ہی 24 جون کو ان کی نئی فلم “ جگ جگ جیو“ سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ان کے مداح فلم دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔

واضح رہے کہ انیل کپور کی اکثر جوان اور ہننڈسم نظر آنے سے متعلق تعریف کی جاتی ہے کیونکہ وہ بڑھتی عمر بڑھنے کے ساتھ ہی ویسے ہی ہیں۔

Bollywood actor

ٰIndia

Anil Kapoor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div