Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر خود کو ٹرول کیا؟

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حال ہی میں اس وقت زیر بحث آئے جب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈار موجودہ مالیاتی...
اپ ڈیٹ 22 جون 2022 07:14pm
Photo: Ishaq Dar Twitter
Photo: Ishaq Dar Twitter

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حال ہی میں اس وقت زیر بحث آئے جب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈار موجودہ مالیاتی بحران سے نمٹنے میں حکومت کو مدد کی پیشکش کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کے بیان کے بعد صحافی مبشر زیدی نے معیشت و اسحاق ڈار کے بارے میں ٹویٹ کیا جس پر ٹوئٹر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

مبشر زیدی کے ٹویٹ کو اسحاق ڈار نے ریٹویٹ کر کے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ ڈار کو یا تو ٹویٹ سمجھ میں نہیں آئی یا پھر جان بوجھ کر انہوں نے ایسا کیا۔

کچھ صارفین نے اسحاق ڈار کی پچھلی پالیسیوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ لوگ حیران تھے کہ اصل ٹویٹ کو سمجھا نہیں گیا ہے۔

ٹویٹر صارفین نے ڈار کے حامیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جب کہ کچھ لوگ حیران تھے کہ کیا ڈار کے ٹویٹ کی غلط تشریح کی گئی۔

وزیر خزانہ کی کچھ صارفین نے حمایت بھی کی۔

آپ کے خیال میں ڈار ٹویٹ کا مطلب کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں۔

PMLN

Ishaq Dar

ٹویٹر

Former Finance Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div