Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سرائے عالمگیر: بارش کے بعد پھسلن کے باعث کار نہر میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے، حادثے کا شکار خاندان جہلم سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا کہ بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔
اپ ڈیٹ 17 جون 2022 10:36am
تمام افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
تمام افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سرائے عالمگیر میں بارش کے بعد پھسلن کے باعث کار نہر میں جا گری، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ۔

سرائے عالمگیر میں گزشتہ رات افسوسناک حادثہ تیز طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث پیش آیا، جہاں تھانہ صدر کے علاقے سمبلی کے مقام پر بارش کے بعد پھسلن کی وجہ سے کار نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچے سمیت 6 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، مرنے والوں میں 23 سالہ سعید، 2 سالہ سیف، 70 سالہ رشیدہ بیگم، 50 سالہ عابدہ پروین، 28 سالہ نادیہ اور 45 سالہ شاہین اختر شامل ہیں۔

حادثے کا شکار خاندان جہلم سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا کہ بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کار سمیت تمام افراد کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرائے عالمگیر کے قریب کار حادثے پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرائے عالمگیر کے قریب کار حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا ہے۔

Rain

Car

sarai alamgir

canal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div