Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حیدرآباد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی گراں فروشی پر انتظامیہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں
شائع 16 جون 2022 03:41pm
دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر120 روپے یے، فوٹو فائل
دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر120 روپے یے، فوٹو فائل

حیدرآباد: شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا من مانا اضافہ کردیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر120 روپے مقررہے لیکن ایک ماہ قبل دودھ فروشوں نے قیمتوں میں 20 روپے کا من مانا اضافہ کرکے اسے 140 روپے کردیا تھا۔

دریں اثنا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر ایک بار پھر 20روپے کا اضافہ کرکے نرخ 160 روپے فی لیٹر کردیئے گئے ہیں۔

تاہم انتظامیہ صرف اجلاسوں کی حد تک دودھ فروشوں کو تنبیہہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی گراں فروشی پر انتظامیہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

شہری کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div