Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈاکو راج نے غریب کو 2 ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے: شیخ رشید

حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، پوری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
شائع 16 جون 2022 11:27am
پوری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پوری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکو راج نےغریب کو 2ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے، حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، پوری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو2 ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے،حکومت اپنے کیسزختم اورمخالفین پر جھوٹےکیسزبنارہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں،اگر فیصلہ سڑکوں پرہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کیلئے ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیے کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے،حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں،پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں،غیر آئینی فیصلے اور معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

ٹویٹر

social media

AML

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div