Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی صدر بائیڈن شاہ سلمان کی دعوت پر اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

امریکی صدر 13 سے 16 جون مشرقی وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل اور مغربی کنارے بھی جائیں گے
اپ ڈیٹ 15 جون 2022 12:18pm
اسرائیل اور مغربی کنارے بھی جائیں گے۔ فوٹو — العربیہ
اسرائیل اور مغربی کنارے بھی جائیں گے۔ فوٹو — العربیہ

امریکی صدر جو بائیڈن سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر جولائی میں دو روزہ دورے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن 15 اور 16 جولائی کو سعودی عرب میں ہوں گے، جہاں وہ امریکی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات جب خلیج تعاون تنظیم جی سی سی کے سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرن جین پیئر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر 13 سے 16 جون مشرقی وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل اور مغربی کنارے بھی جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جو بائیڈن کا پہلا پڑاؤ اسرائیل میں ہوگا جس کے بعد وہ مغربی کنارے کا دورہ کریں گے جہاں فلسطینی صدر ملاقات کریں گے۔

جمال خاشقجی کا قتل، باءیڈن کا سعودی عرب دورہ

اسی دوران توقع کی جاتی ہے کہ امریکی صدر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کرکے اپنی انتخابی مہم کو توڑ دیں گے، جس میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جمال خاشقی کے قتل کا بدلہ لیں گے۔

تاہم سعودی ولی عہد نے تقریباً چار سال قبل (امریکی انٹیلی جنس سروسز کے مطابق) ورجینیا میں مقیم منحرف صحافی جمال خاشقی کے قتل کا حکم دے کر امریکا کو نارض کیا تھا۔

خیال رہے کہ بائیڈن نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دینے کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کو سماجی طور پر تنہا کرنے کے لئے 2020 کی صدارتی مہم کے وعدے کے الٹ جانے کی نمائندگی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی سفارتجانے میں قتل کیا گیا تھا۔

Israel

Saudi Arabia

Joe Biden

Visit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div