Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

جرمنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے ، پاکستان کے معاملے پر بحث کا آغاز کل ہوگا۔
شائع 14 جون 2022 11:06am
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہے اور اجلاس کے دوران ملک کو کچھ اچھی خبریں ملنے کا امکان ہے کیونکہ اس نے گرے لسٹ سے نکلنے کے تقریباً تمام اہداف پورے کر لئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہے اور اجلاس کے دوران ملک کو کچھ اچھی خبریں ملنے کا امکان ہے کیونکہ اس نے گرے لسٹ سے نکلنے کے تقریباً تمام اہداف پورے کر لئے ہیں۔

برلن : جرمنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کا اجلاس جاری ہے ، پاکستان کے معاملے پر بحث کا آغاز کل ہوگا ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا اجلاس جرمنی میں 14جون سے جاری ہے، پاکستان کے معاملات پر15 اور 16 جون کو بحث ہوگی۔

وزیرمملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھرکی زیرقیادت پاکستانی وفد جرمنی روانہ ہوگیا ہے، وفد میں وزارت خارجہ ، خزانہ اور دیگرمتعلقہ سینئر حکام شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 جون کو بحث کے بعد 17 جون کو پلینری میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان ہوگا، حکومتی ہی نہیں بلکہ دیگر حلقے بھی پرامید ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

اسلام آباد

Germany

FATF

Gray list

hina rabbani khar

FATF Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div