Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک میں 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اورہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2022 11:17am
48 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
48 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اٹک میں 10سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اٹک کے علاقے فقیر آباد میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، 48 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

حمزہ شہباز نے لواحقین سے دلی ہمدردی اورافسوس کااظہار کیا اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی پنجاب کا بھی اٹک میں 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی اٹک میں 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

cm punjab

lahore

take notice

Hamza Shehbaz

child murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div