Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جیمز اینڈرسن 650 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

جیمز اینڈرسن نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا، وہ دنیا کے پہلے فاسٹ بائولر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
شائع 14 جون 2022 09:46am
اینڈرسن کو بطور فاسٹ بولر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
اینڈرسن کو بطور فاسٹ بولر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

نوٹنگھم: انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین برمنگھم ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو39 سالہ جیمز اینڈرسن کو 650 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید 4 شکار کی ضرورت تھی۔

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں انہوں نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا، وہ دنیا کے پہلے فاسٹ بائولر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 800 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فہرست میں آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارتی سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن کو بطور فاسٹ بولر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

Fast Bowler

James Anderson

Nottingham Test

NZ v Eng

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div