Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملکی و غیر ملکی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کراچی سے برطانیہ اور جرمنی جانے والی پروازوں کا دوطرفہ کرایہ 3 لاکھ سے زائد وصول کیا جا رہا ہے۔
شائع 13 جون 2022 08:57am
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملکی و غیر ملکی پروازوں کے کرائے میں اضافے نے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی بھی مشکلات بڑھادی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ، یورپ اور ترکی سمیت دیگر ممالک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کراچی سے لاہور اسلام آباد کا کرایہ 28 سے 30 ہزار کردیا گیا ہے۔

تاہم ملکی و غیر ملکی ایئرلائنوں نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کراچی سے برطانیہ اور جرمنی جانے والی پروازوں کا دوطرفہ کرایہ 3 لاکھ سے زائد وصول کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اندرون ملک سفر کرنے والے پروازوں کے کرایوں میں بھی اچانک اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سے لاہور اسلام آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ 28 سے 30 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

پاکستان

Airlines

Pakistan International Airlines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div