Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

بحرین کے سفیر کی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہان سے ملاقات

اسلامی عسکری اتحاد دہشتگردی کے خاتمے سمیت انتہا پسندی، دہشتگردی کی مالی معاونت انسداد کی کوشش کر رہا ہے
شائع 11 جون 2022 10:28pm
راحیل شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ فوٹو — اسکرین گریب
راحیل شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ فوٹو — اسکرین گریب

ریاض: بحرین کے سفیر الشیخ علی بن عبدالرحمن کی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہاں سے ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں بحرین کے سفیر کو دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس موقعہ پر اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر بحرین کے سفیر الشیخ علی بن عبدالرحمن الخلیفہ کو اتحاد کے جنرل سیکرٹری میجر جنرل محمد بن سعید اور کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

سفیر الشیخ علی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامی عسکری اتحاد دہشتگردی کے خاتمے سمیت انتہا پسندی، دہشتگردی کی مالی معاونت اور اس سے جڑے دیگر معاملات کے انسداد کی کوشش جب کہ رکن ممالک سمیت دنیا بھر کے ممالک کو دہشگردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لئے اپنی سپورٹ مہیا کر رہا ہے۔

Riyadh

Raheel Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div