Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 60 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائے گا

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، ان کو رواں برس جون میں دو ہزار روپے کی اضافی ادائیگی خود بخود کی جارہی ہے۔
شائع 10 جون 2022 06:32pm
بی آئی ایس پی کے تحت مزید وظائف مختص کیے جائیں گے، جو 35 کروڑ 40 لاکھ روپے تک جائیں گے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
بی آئی ایس پی کے تحت مزید وظائف مختص کیے جائیں گے، جو 35 کروڑ 40 لاکھ روپے تک جائیں گے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں 60 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جارہا ہے جن کو ہر مہینے دو ہزار روپے دیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں مالی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جو مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، ان کو رواں برس جون میں دو ہزار روپے کی اضافی ادائیگی خود بخود کی جارہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 60 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جارہا ہے، جن کو ہر مہینے دو ہزار روپے دیے جائیں گے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مزید وظائف مختص کیے جائیں گے، جو 35 کروڑ 40 لاکھ روپے تک جائیں گے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 12 ارب روپے جبکہ پانچ ارب روپے کا اضافی رمضان پیکج دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے نو کروڑ گھرانے مستفید ہوں گے۔

بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام (9 ارب روپے مختص) سے مستفید ہونے کے لیے 10 کروڑ بچوں اور 10 ہزار مزید طلباء کو شامل کرنے کے لیے وظائف میں توسیع کی جائے گی۔

تاہم بے نظیر نشونما پروگرام کو تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا اور اس پر 21.5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

benazir bhutto

Budget 2022-23

bisp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div