Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

‘نیشنل ہائی وے پر حادثے کی صورت میں 1124 پر کال کی جائے’

ڈی ایس پی فیصل آباد محمد امین نے موٹرسائیکل چلانے والے افراد کو ہدایت کی وہ اپنی سواریوں کو دیگر گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے چلائیں۔
شائع 08 جون 2022 09:56pm

فیصل آباد: پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس نے نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والوں سے کسی حادثے کی صورت میں 1124 ہیلپ لائن پر کال کرنے کی درخواست کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فیصل آباد پولیس کے نائب سپرانٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) ملک محمد امین نے جھنگ روڈ پر روڈ سیفٹی شو کے دوران پر شہریوں پر زور دیا کہ نیشنل ہائی وے پر سفر کے دوران حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

محمد امین نے موٹرسائیکل چلانے والے افراد کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سواریوں کو دیگر گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے چلائیں۔

انہوں نے مسافروں کو تیز رفتاری، گاڑیوں پر بوجھ ڈالنے، ریس لگانے اور ڈرائیونگ کے وقت موبائل کے استعمال سے بھی منع کیا ہے۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑی کی لائٹس چلائے رکھنے اور ڈبل انڈیکیٹر استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پاکستان

punjab

Faisalabad

National Highway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div