Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور فوج سے متعلق بیان پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

ایوان عمران خان کے بیان کی مذمت اور ریاست سے سفارش کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے
شائع 06 جون 2022 10:47pm
پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بھی قربانیاں دی ہیں۔  فوٹو — فائل
پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بھی قربانیاں دی ہیں۔ فوٹو — فائل

قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاک فوج اور ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر ایاز صادق نے عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ سابق وزیرعاظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو ملک کے تین ٹکرے ہو جائیں گے۔

قرار داد کے متین میں لکھا گیا کہ افواج پاکستان کی ملک کے دفاع کے لئے کئی خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بھی قربانیاں دی ہیں، ایوان عمران خان کے بیان کی مذمت اور ریاست سے سفارش کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نمہ کیے تو فوج تباہ اور ملک کے تین ٹکرے ہوجائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اِن لوگوں کو اقتدار سے سبکدوش نہ کیا تو ملک کے نیوکلیئر اثاثے چھن جائیں گے اور درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کے تین ٹکرے ہو جائیں گے۔

عمران خان کے اس بیان پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شدید مذمت کی تھی۔

imran khan

National Assembly

Establishment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div