Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ہمیں غیر معمولی درجہ حرارت اور شدید خشک سالی کا سامنہ ہے: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقى وزير شيرى رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں غیر معمولی درجہ حرارت اور شدید خشک سالی کا سامنہ ہے، کلائمیٹ...
شائع 05 جون 2022 12:54pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقى وزير شيرى رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں غیر معمولی درجہ حرارت اور شدید خشک سالی کا سامنہ ہے، کلائمیٹ کرائیسس کو نمٹنے کے لیے کلائمیٹ کلچر کو اپنا ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر موسمياتى تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی پھیلنا ہے،ماحولیاتی تبدیلی 21ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگلات جل رہے گلیشیئر پگل رہے اور دریا خشک ہو رہے ہیں، ہم نے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم نہیں کیا تو یہ ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سمندر، ہوا اور اپنی زمین کو آلودہ نہیں کرنا چاہیے ہر پاکستانی شہری کو ماحولیات کا تحفظ اور اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلٸے آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلٸے متعدد اقدامات اٹھاٸے جا رہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔

پاکستان

PPP

Sherry Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div