Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولیات کیلئے ‘روڈ ٹو مکہ’ منصوبے کے انتظامات مکمل

حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ کرے گا
شائع 03 جون 2022 10:15pm
پہلی پرواز پی آئی اے کا طیارہ 6 جون کو مدینہ کے لئے روانہ ہوگا۔  فوٹو — عرب نیوز
پہلی پرواز پی آئی اے کا طیارہ 6 جون کو مدینہ کے لئے روانہ ہوگا۔ فوٹو — عرب نیوز

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے خصوصی کاونٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے ہوائی اڈے میں 10 کاؤنٹر اے- 2 لاونج میں قائم کیئے گئے ہیں، اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 41 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی 18، سعودی ایئر لائن 18 اور نجی ایئر لائن کمپنی 5 پروازیں آپریٹ کرے گی جب کہ پہلی پرواز پی آئی اے کا طیارہ 6 جون کو مدینہ کے لئے روانہ ہوگا۔

ایئر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،اس منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب سے منسلک کردیا گیا ہے جس سے 2019 میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا۔

پاکستان

اسلام آباد

Makkah

Hajj

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div