Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی جوان شہید

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی عمران خان شہید ہوگئے جنہوں نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
شائع 03 جون 2022 08:31pm
دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ فوٹو — فائل
دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ فوٹو — فائل

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے ملٹری چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی عمران خان شہید ہوگئے جنہوں نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو موثر جواب دیا گیا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے ایک ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 28 سالہ سپاہی حامد علی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دھرتی ماں پر قربان ہوگئے۔

ISPR

North Waziristan

Pak army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div