Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح اور دیگر 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

گوادر میں 3200 گھرانوں کے لئے سولر پینل مہیا کیے جا رہے ہیں
شائع 03 جون 2022 06:20pm
ایران سے بھی بجلی لی جاسکتی ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
ایران سے بھی بجلی لی جاسکتی ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
PM Shahbaz Sharif addressing ceremony at Gwadar | Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر ایسٹ بے ایسکپریس کا افتتاح جب کہ اس کے علاوہ دیگر 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح اور دیگر 7 منصوبوں بشمول چائنا ایڈ کی جانب سے گوادر سی واٹر ڈی سیلی نیشن پراجیکٹ، جنگٹال گوادر پرائیویٹ لمیٹڈ، ہینگ می لبریکینٹس پلانٹ، ہین گینگ ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک، ہوافا گوادر ایکسپو، 3 ہزار ہاؤس ہولڈ پینل اور گوادر فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گوادر میں جاری منصوبوں کا فضائی معائنہ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ایسٹ بےکی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وے کے ذریعے کراچی سے منسلک ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، چین کے تعاون سےگوادر میں 3200 گھرانوں کے لئے سولر پینل مہیا کیے جا رہے ہیں جنہیں بینکوں کے ذریعے سولر پینلز مہیا کئے جائیں گے جب کہ بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایران سے بھی بجلی لی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارے ماہی گیر کشتیوں سے محروم ہیں اس لئے میرٹ کی بنیاد پر مستحق ماہی گیروں کے دو ہزار گھرانوں کو وفاق کی جانب سے فری انجن فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہر کے لوگوں کو پینےکا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیاجاسکا اس لئے ہمیں گوادر میں ڈی سیلی نیشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، ابھی تک گوادر ایئر پورٹ مکمل ہوسکا نہ کئی سالوں سے گوادر پورٹ کی ڈیجنگ ہوسکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر یونیورسٹی کے لئے بھی فنڈز مہیا کئے جارہے ہیں، اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، گذشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے متعدد منصوبے تعطل کا شکار رہے ہیں۔

electricity

Gawadar

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div