Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ

نیپرا کے مطابق اس سے قبل بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے کا تھا
شائع 02 جون 2022 06:30pm
بجلی کے فی یونٹ بھاؤ کو بڑھایا گیا ہے۔  فوٹو — فائل
بجلی کے فی یونٹ بھاؤ کو بڑھایا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

نیپرا نے ملک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 91 پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اس سے قبل بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسےتھا جو اضافے کے بعد بجلی کا اوسط یونٹ24 روپے 82 پیسے کا تعین کیا ہے جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف کی مد میں اضافہ مانگا گیا تھا، اس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ایندھن میں اضافہ ہے جس کے تحت ملک میں بجلی کے فی یونٹ بھاؤ کو بڑھایا گیا ہے۔

nepra

us dollar

paksitan

Electricity Tariff

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div