Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امریکا جانے والے پاکستانیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی قرار

واشنگٹن: امریکی حکومت نے تمام غیر ملکی مسافروں کیلئے ویکسینیشن کے ساتھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے منفی نتائج کا ہونا...
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 06:56pm
Photo: REUTERS/Brian Snyder
Photo: REUTERS/Brian Snyder

واشنگٹن: امریکی حکومت نے تمام غیر ملکی مسافروں کیلئے ویکسینیشن کے ساتھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے منفی نتائج کا ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے کہا کہ "ہم اپنی پالیسی کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، روانگی سے قبل ٹیسٹنگ کی ضرورت اسی طرح برقرار ہے جیسا کہ آج ہمارے پاس ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں صرف صحت اور طبی ماہرین کے جائزے کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

امریکی ٹریول انڈسٹری مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوائی مسافروں کے لیے لازمی ٹیسٹنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ایئر لائنز، ہوائی اڈوں، ہوٹل چینز اور دیگر انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی جانب سے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس کوآرڈینیٹر کو ایک خط میں متنبہ کیا گیا تھا کہ اس اقدام سے ہونے والے معاشی نقصانات بہت زیادہ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ امریکی زمینی سرحدوں پر کوئی لازمی جانچ نہیں ہے۔

امریکا جانے والے مسافروں کو ان کی پرواز سے ایک دن پہلے ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، ٹیسٹ کی ضرورت کا اطلاق غیر ملکیوں اور امریکی شہریوں دونوں پر ہوتا ہے قطع نظر اس کے کہ ویکسینیشن کی حیثیت کچھ بھی ہو۔

وہ لوگ جو حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اور ڈاکٹر یا ہیلتھ اتھارٹی کا خط دکھا سکتے ہیں وہ اس شرط سے مستثنیٰ ہیں۔

دوسری طرف امریکا کے اندر پرواز کرنے والے مسافر لازمی جانچ کے تابع نہیں ہیں اور وفاقی عدالت کے حکم کے بعد اب جہاز میں ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

COVID 19

پاکستان

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div