Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں اسلامی بینکاری فروغ پارہی ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری فروغ پارہی ہے۔ آئی بی اے کراچی...
شائع 30 مئ 2022 03:10pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری فروغ پارہی ہے۔

آئی بی اے کراچی کے تحت ورلڈ اسلامک فنانس فورم میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا حصہ صرف 19 فیصد ہے، مائیکرو فنانس کمپنیوں نے اس سلسلے کو فروغ دیا۔

پروگرام میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن روایتی بینکنگ سے زیادہ ہے، اسلامی بینکاری کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

ورلڈ اسلامک فنانس فورم میں مفتی تقی عثمانی، چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان، آئی بی اے کے سربراہ ڈاکٹر اکبر زیدی سمیت بینکنگ سیکٹر سے متعلق اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

SBP

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div