Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دعا زہرہ کی عدم بازیابی پر آئی جی سندھ سے چارج واپس لینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دے دیا۔
شائع 30 مئ 2022 03:01pm

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی عدم بازیابی پر حکومت کو آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج واپس لینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کردیا جبکہ عدالتی حکم کے باوجود آج بھی دُعا زہرہ کو پیش نہ کیا جاسکا۔

عدالت نے دعا زہرہ کو بازیاب نہ کرانے پر آئی جی سندھ پر پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ہزارہ تعاون نہیں کررہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام کر رہی ہے جبکہ عدالت نے بھی اپنی آبزرویشن میں یہی کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل فسر کو دینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ ایم آئی ٹی سندھ ہائیکورٹ عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنی رائے دے کامران افضل اس عہدے کے اہل ہیں یا نہیں ؟ ہم بہتر سمجھتے ہیں اس مسئلے کو ہم انتظامہ پر چھوڑ دیں، آئی جی سندھ نے غیر حقیقی رپورٹ پیش کی جو مسترد کی جاتی ہے۔

عدالتی احکامات وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور چیف سیکرٹری سندھ کو پہنچانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

karachi

IG Sindh

Sindh High Court

dua zehra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div