Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی آنے والی خاتون کے ساتھ ٹرین میں ریپ، 3 ملزمان گرفتار

ترجمان ریلوے نے کہا کہ 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں تیسرےملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارےجارہےہیں
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 06:10pm
آرٹ: سید ذیشان شاہ/آج نیوز
آرٹ: سید ذیشان شاہ/آج نیوز

کراچی: مظفرگڑھ سے کراچی آنے والی خاتون کو سفر کے دوران ٹرین میں مبینہ گینگ ریپ کیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق کراچی زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے معاملے پر ایس ایس پی ریلوے نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ زاہد اور عاقب نامی ملزمان سمیت ایک اور شخص نے خاتون کے ریپ کیا۔

مذکورہ واقعے کا مقدمہ تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایس ایس پی ریلوے مہرعباس کوثرنے بتایا کہ خاتون اونگی ٹاؤن کی رہائشی تھیں، جو اپنے سسرال مظفرگرھ سے کراچی آرہی تھیں۔

متاثرہ خاتون کوشوہرنے ڈیڑھ ماہ قبل طلاق دی تھی، وہ بچوں سے ملنے مظفرگڑھ گئی تھیں۔

مہرعباس کوثر کا کہنا تھا کہ خاتون کو کراچی پہنچنے کیلئے ٹکٹ نہیں مل سکا تھا تاہم نجی شعبہ کے ٹکٹ چیکر زاہد نےخاتون کواے سی والی برتھ دینے کا جھانسہ دیا۔

اس کے علاوہ ریلوے پولیس نے بتایا کہ زاہد، عاقب نامی ملزمان اور شخص نے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔

تاہم انہوں نے پولیس نے دعویٰ کیا کہ تفتیشی ٹیمیں روانہ کردی ہیں، ملزمان جلد گرفت میں ہوں گے۔

ریپ کرنے والے ملزمان گرفتار

ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے واقعہ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین پرائیویٹ مینجمنٹ ایس ایس آرگروپ چلاتی ہے، ٹرین کراچی سٹی سٹیشن پہنچی توخاتون کولینےکوئی نہ پہنچا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ریلوےپولیس اہلکارنےپوچھامگرخاتون نےکچھ نہیں بتایا، لیڈی پولیس خاتون کوپولیس اسٹیشن ہیلپ سینٹرلےآئی تھی۔

بعد ازاں امدادی مرکزنےخاتون کی بہن کو اطلاع دی، تو متاثرہ خاتون کی بہن اپنےشوہرکےساتھ تھانےپہنچی تھیں۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ زیادتی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، قانونی کارروائی کی درخواست بھی نہیں کی گئی تھی۔

تاہم متاثرہ خاتون نےڈی سی اوریلوے،پولیس کوبیان ریکارڈ کرایا اور ان کی رپورٹ پرمقدمہ درج کیاجاچکاہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تینوں ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

karachi

Pakistan Railway

Gang Rape

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div