Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

الیکشن کمیشن نے انتہائی کم معاوضہ دیا: اساتذہ کا احتجاج

کراچی: کراچی میں انتخابی فہرستوں کی درستگی اور تصدیق کرنے والے اساتذہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے جانے والے...
شائع 28 مئ 2022 01:25pm
Photo: Kamran Sheikh
Photo: Kamran Sheikh

کراچی: کراچی میں انتخابی فہرستوں کی درستگی اور تصدیق کرنے والے اساتذہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے جانے والے انتہائی قلیل معاوضے کو اساتذہ کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

کراچی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ جو الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرستوں کی درستگی اور تصدیق کے عمل میں شریک ہوئے۔

اس حوالے سے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابی فہرستوں کے تصدیقی عمل کو اہم قومی زمہ داری قرار دیتے ہوئے اپنے فرائض ہونے دو ماہ انجام دیئے مگر اس کا معاوضہ چھ ماہ گزرنے کے بعد پندرہ ہزار دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کی تذلیل کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جتنا معاوضہ دے رہا ہے اس سے زیادہ کرائے اور کھانے میں خرچ ہوا ہے۔

اساتذہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے اپنے ملازمین کو عید الفطر پر 50 ہزار اسپشل الاؤنس دی، جبکہ ہمیں ایک عام مزدور سے بھی کم معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی رویہ رکھا گیا تو اساتذہ آ ئندہ الیکشن کمیشن کے کسی کام میں حصہ نہیں لیں گے۔

karachi

teachers

protests

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div