Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نیب قوانین کو اسمبلی میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا گیا، وفاقی وزیر قانون

نیب قوانین کو آمر نے متعارف کرایا، نیب نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، 2 جون کو آرڈیننس ختم ہوتے ہی نیب چیئرمین فارغ ہوجائیں گے، اعظم نذیر تارڑ
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 04:49pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب قوانین کو آمر نے متعارف کرایا جس کو اسمبلی میں سیاسی جوڑ توڑکیلئے استعمال کیا گیا، نیب نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، 2 جون کو آرڈیننس ختم ہوتے ہی نیب چیئرمین فارغ ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کیا اور نہ کیا جائے گا، سمندرپار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کا ملکی ترقی میں اہم کردارہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا، انہوں نے رولز کو بلڈوز کرکے قانون پاس کرایا، اس وقت اپوزیشن نے تمام جماعتوں سے رائے لینے کا کہا، کمیٹی نے روس جا کروہاں کا انتخابی عمل دیکھا۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ای ووٹنگ سے الیکشن نہیں ہوپائیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ فوری کرانا ممکن نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل منظورکرایا گیا، موجودہ بل میں الیکٹرانک ووٹنگ کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا، بہت سے لوگ اے ٹی ایم استعمال کرنا بھی نہیں جانتے، اوورسیز کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دینا چاہتے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا، سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، قتل کے مقدمے میں ملزم ضمانت کا حقدارہوتا ہے، نیب ملزم کو ضمانت کا حق ہی نہیں دیتا ، 90 روز کا ریمانڈ دہشت گردوں کیلئے تھا، وائٹ کالرکرائم میں دنیا میں کہیں 90 روز کا ریمانڈ نہیں، چوری کے مقدمات میں 14روز کا ریمانڈ ہوتا ہے۔

اسلام آباد

press confrence

law minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div