Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

سونا بے قابو ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قدر میں 1950 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 600 روپے کی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔
شائع 24 مئ 2022 05:28pm
سونے کی قیمت میں دو ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔  فوٹو — فائل
سونے کی قیمت میں دو ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فوٹو — فائل

سونے کی ملکی و عالمی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں 1950 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 600 روپے کی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1672روپے کے بھاری اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 114 روپے ہکا ہوگیا ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت نمایاں اضافے کے بعد 1858 ڈالرز ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں دو ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان

gold price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div