Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے جے یو آئی (ف) کے ارکان پارلیمنٹ کو آج ظہرانے پر بلالیا

ظہرانے میں جے یو آئی (ف) کے ایم این ایز اور سینیٹرز شرکت کریں گے جبکہ ظہرانے میں ارکان سے سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
شائع 24 مئ 2022 10:08am

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ارکان پارلیمنٹ کو آج ظہرانے پر بلالیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پی ایم ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے، ظہرانے میں جے یو آئی (ف) کے ایم این ایز اور سینیٹرز شرکت کریں گے ۔

ظہرانے میں ارکان سے سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکیں گے ۔

ظہرانے کے دوران ارکان ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کریں گے ۔

وزیراعظم نے آج مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ، اجلاس میں موجودہ سابسی صورتحال پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

مسلم لیگ (ن) قومی معاملات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرے گی، اجلاس میں لیگی ارکان کی تجاویز پر مشاورت ہو گی جبکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال بھی جائے گا۔

اسلام آباد

JUIF

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div