Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3مڈل آرڈربیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز اور 5 فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 01:28pm

لاہور: ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز 8 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3مڈل آرڈربیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز اور 5 فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ چونکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، لہٰذا بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ یہ سیریز مینیجڈ انوائیرنمنٹ میں نہیں کھیلی جارہی، لہٰذا ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو مختصر وقت میں بھی طلب کیا جاسکتا ہے، محمد نواز اور شاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کخلاڈف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں، اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول سیریز کے ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔

babar azam

PCB

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div