Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان: ’میں ریٹائرڈ فوجیوں کو دعوت دے رہا ہوں‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں 25 تاریخ کو سہ پہر 3 بجے آپ سے ملوں گا۔‘
شائع 22 مئ 2022 05:49pm
تصویر: سکرین گریب (آج نیوز)
تصویر: سکرین گریب (آج نیوز)

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں 25 تاریخ کو سہ پہر 3 بجے آپ سے ملوں گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہر شعبے کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں۔ میں ریٹائرڈ فوجیوں کو دعوت دے رہا ہوں۔‘

اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازش امریکہ سے ہوئی جو کہ پچھلے آٹھ ماہ سے شروع ہوئی۔ ’ ’مجھے اس کا علم جون میں ہوگیا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس سازش میں ملک کے ’کرپٹ ترین‘ لوگوں کو ملایا گیا۔

’ہم کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح یہ سازش کامیاب نہ ہو۔ بدقسمتی سے اس سازش کو ہم نہ روک سکے۔‘

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’سفیر کو دھمکی کے بعد تحریک پیش کردی جاتی ہے۔ ہمارے لوگوں کی امریکی امبیسی میں میٹنگ ہوتی رہی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’20، 20 کروڑ روپے کی آفر ہوئی۔ میڈیا پر بھی ایک مہم چلتی رہی۔ یہ سازش میرے خلاف نہیں پاکستان کیخلاف ہوئی۔‘

imran khan

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div