Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کرنے پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی مذمت

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی تقریر کو اپنے اور عمران خان کیلئے قتل کی دھمکی قرار دے دیا۔
شائع 22 مئ 2022 01:14pm

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کرنے پر سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس کے ذریعے صوبائی اسمبلی کے گیٹ بند کئے گئے، دروازوں کی بندش پہلی قسط ہے ، دوسری قسط بھی آنے والی ہے، تھوڑا انتظار کریں، 31 مئی تک اہم فصلے ہونے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی تقریر کو اپنے اور عمران خان کیلئے قتل کی دھمکی قرار دیا اور کہا کہ اجرتی قاتلوں کیخلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہونے دینا ان کی بھول ہے، یہ خود جال میں پھنس گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے (ن) کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں لکشمی چوک میں ماراہے، انہوں نے ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی، جو نہیں دی گئی، ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی جانب سے کوئی سہارا نہیں ملا، عمران خان آج لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلہ سنادیں گے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

punjab assembly

AML

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div