Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ

چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
شائع 22 مئ 2022 01:03pm

بیجنگ: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

چینی ہم منصب وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اور پاکستانی قوم کی جانب سے چین کیلئے نیک خواہشات لایا ہوں، پاک چین دوستی عالمی امن کیلئے انتہائی ضروری ہے، پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے، چینی ہم منصب سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہمشند ہے، افغان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

foreign minister

Beijing

Bilawal Bhutto Zardari

Wang Yi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div