Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

سرکار طاقت کے بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے: اسد عمر

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رات گئے بنی گالہ میں پولیس قیدی وینز لے کر پہنچی لیکن...
شائع 21 مئ 2022 12:57pm

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رات گئے بنی گالہ میں پولیس قیدی وینز لے کر پہنچی لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر واپس چلی گئی، طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروانا لوگوں غلط فہمی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ رات گئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کا محاصرہ حکومت کی واضح بوکھلاہٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے تو آفاقہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر پولیس کی نفری نے واپسی کی راہ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکار ہوش کے ناخن لے اور کسی قسم کے مِس ایڈوینچر سے گریز کرے۔

اسلام آباد

Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div