Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

طالبان کا خواتین ٹی وی اینکرزکو چہرہ ڈھانپنے کا حکم

حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم حتمی ہے جس پرمزید بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
شائع 20 مئ 2022 03:30pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

کابل: افغان طالبان نے خواتین ٹی وی اینکرزکونشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے کا حکم دے دیا۔

حکام کے مطابق چہرہ ڈھانپنے کا حکم وزارت فضیلت سے آیا ہے، جو خواتین کے پردے سے متعلق حکم نامے کی ہی ایک کڑی ہے۔

تاہم حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم حتمی ہے جس پرمزید بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ طالبان حکام نے اقتدار میں آنے کےبعد عندیہ دیا تھا کہ وہ خواتین پرماضی کی سخت پابندیوں کو نہیں دہرائیں گے اور پالیسی معتدل رکھیں گے۔

Taliban

womens rights

humanitarian crisis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div