Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کل عوام کو اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ سے آگاہ کروں گا: عمران خان

مران خان نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کے ذریعے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ سے قبل آخری جلسہ کل ملتان میں ہوگا۔
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 08:35pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیرکی تاریخ کا سب سے بڑا سمندر آنے والا ہے، انسانی سمندر کا ہراول دستہ ہمارے نوجوان ہیں۔

بنی گالا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کے ذریعے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ سے قبل آخری جلسہ کل ملتان میں ہوگا جہاں قوم کو دارالحکومت پہنچنے کی تاریخ سے آگاہ کروں گا کیونکہ ہماری منزل قریب ہے۔

عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں تقریباً دو ہزار سے قریب کارکنوں نے ٹینٹ ہاؤس بناکر اپنے کپتان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پہرا دینا شروع کردیا ہے۔

اس معاملے پر سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے ہی حکومت کو انتخابات کرانے کے لئے 31 مئی کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں جن کے مطابق حالیہ سپریم کورٹ کے تفتیشی افسران کے تبادلوں سے متعلق از خود نوٹس لینے کی بدولت حکومت ان کی وجہ سے کافی دباؤ کا شکار ہے۔

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موجودہ معاشی صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے، عمران خان کے لئے بنی گالہ میں موجود کارکنان کو کسی بھی مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے البتہ افسران سے بات کرکے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کا عمران خان کو نظر بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div