Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'تارک مہتا کا اولٹا چشمہ' کا کونسا اہم کردار شو کو الوداع کرے گا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کا سب سے طویل چلنے والے مزاحیہ شو میں سے ایک 'تارک مہتا کا اولتا چشمہ' ہے۔
شائع 19 مئ 2022 02:19pm
‘تارک مہتا کا اولٹا چشمہ’  ٹوئٹر فوٹو
‘تارک مہتا کا اولٹا چشمہ’ ٹوئٹر فوٹو

ممبئی: بھارت کا مقبول مزاحیہ ڈرامہ 'تارک مہتا کا اولٹا چشمہ' کا ایک اہم کردار اس شو کو الوداع کہنے والا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کا سب سے طویل چلنے والے مزاحیہ شو میں سے ایک 'تارک مہتا کا اولتا چشمہ' ہے۔

تاہم اس شو کے متعلق کچھ غیرمتوقع خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی اداکار شیلیش لودھا (تارک مہتا) شاید شو چھوڑ رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق مقبول مزاحیہ شو میں تارک مہتا کا کردار ادا کرنے والے شیلیش لودھا نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شو کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اطلاع دی کہ اداکار اپنے معاہدے کے بارے میں دوسرے خیال رکھتے ہیں۔

ان کا ماننا ہےشو کی طرف سے دی گئی تاریخوں کے اعتبار سے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق شیلیش لودھا کسی اور پیشکش کو قبول نہیں کرسکتے تھے جبکہ انہیں چھوٹے پردے کی وجہ سے چند بڑے پروجیکٹس سے بھی انکار کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلمزشیلیش لودھا کو دوبارہ سوچنے اور اس پر قائم رہنے کے لیے راضی کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اداکار شیلیش لودھا کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم 52 سالہ ادکار شیلیش لودھا جودھ پورسے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے باہر نکلنے کا ذہن بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ تارک مہتا کا اولتا چشمہ نامی ڈرامہ کواسیت کمار مودی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کا پریمیئر 28 جولائی 2008 کو ہوا۔

اس شو نے ٹیلی ویژن پر سب سے طویل عرصے تک چلنے والے روزانہ سیٹ کام کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div